وفاقی محکمہ صحت نے ڈینگی کے بارے میں ہدایت نامہ شہریوں کیلئے جاری کیا ہے، ہدایت نامہ ڈینگی علامات،علاج احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہے۔
وفاقی محکمہ محکمہ صحت کے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں سال بھر ڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، مون سون سیزن میں ڈینگی بخارکیسزمیں اضافہ ہوتا ہے، متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں۔
ہدایت نامے میں وفاقی محکمہ صحت نے کہا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نگرانی کا عمل موثر بنانا ہو گا، پیچیدگی سے بچاو کیلئے ڈینگی کی بروقت تشخیص و علاج ضروری ہے، ڈینگی سے متاثرہ مچھر جرثومہ کے پھیلاو کا سبب بنتا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری زمہ دارانہ کردار ادا کریں، ڈینگی لارواصاف کھڑے پانی میں افزائش پاتا ہے، ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاروے کی افزائش روکنا ہو گی، شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔
وفاقی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں، بروقت عدم تشخیص پر ڈینگی بخار پیچیدگی اختیار کرتا ہے، بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، ڈینگی کی پیچیدگی سے بچائو کیلئے بروقت تشخیص ضروری ہے۔
جاری کردی ہدایت نامے میں کہا گیا کہ شہری گھروں کی کھڑکیوں، دروازوں پر جالی دار کپڑا لٹکائیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں، شہری لارواافزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر مار سپرے کریں، شہری ڈینگی کی علامات محسوس ہونے پر معالج سے رابطہ کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















