Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ڈویلپمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو انٹرنشپ کا موقع ملے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں ایک ہزار ارب کا ترقیاتی بجٹ چھوڑ کر گئے تھے جو سکڑ کر آدھا رہ گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ14 ماہ کے اختتام پر ایک نیا ترقیاتی سفر شروع کرنے کی بنیاد رکھی، ترقیاتی بجٹ 1150 ارب روپے تک مختص کر چکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایچ ایس سی کا ترقیاتی بجٹ 70 ارب پر چھوڑ کر جا رہے ہیں، اگر ہمیں اپنا مستقبل محفوظ کرنا ہے تو نوجوانوں کو تعلیم اور مواقع دینے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو تہائی نوجوانوں کو اگر تعلیم نہ دی تو مستقبل میں تباہی کا باعث بنیں گے، نواجوںوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے نئے منصوبے شروع کئے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں، نوجوانوں کو اسکلز سکھانے کیلئے کمپنیوں سے بات چیت کی ، چھوٹے بچوں کی تعلیم کیلئے 25 ارب کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں