Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور افغانستان کا امن ایک ہے، طاہر اشرفی

طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک ہے۔

تفصیلات ک مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک ہے، پاکستان اور افغانستان 42 سال سے حالت جنگ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام کو خون اور تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے، اب وقت ہے کہ نہ صرف پاکستان افغانستان بلکہ خطہ کے تمام ممالک باہمی تعاون سے آگے بڑھیں۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو تو اس خطہ کے لوگوں کو معاشی و اقتصادی طور پر بھی مضبوطی ہو گی اور اس خطہ میں خوشحالی آئے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جہاد اور قتال کا حق کس کو حاصل ہے یہ پیغام پاکستان میں واضح ہو گیا اور پاکستان افغانستان میں قتال و جہاد کے حوالے سے ملا ہیبت اللہ کے حکم نامہ نے تمام امور کو واضح کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہیے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یوم پاکستان کے حوالہ سے کہا کہ پورے ملک میں یوم پاکستان بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا، 11 اگست کو خطبات جمعہ میں اقلیتوں کے حقوق پر بیانات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں