Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کا با اختیار بنانا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کا با اختیار بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرز اینی شیٹو کے تحت گورنرہاﺅس میں آئی ٹی کورسز کا بیسواں ٹیسٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں نوجوان ٹیسٹ میں شریک ہیں۔

گورنر سندھ کی ہدایت پر آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے اور ٹیسٹ مکمل ہونے پر کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

آئی ٹی کے مفت کورسز کے لئے پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، پہلے مرحلہ میں 50ہزارنوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائیں جائیں گے۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کا با اختیار بنانا ہے، شعور دلانا ہمارا کام ہے اور حقوق حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے چہرہ کو مسخ کر کے دکھایا جاتا رہا ہے،14 اگست والے روز آپ سب کے لئے بڑا اعلان کروں گا جبکہ کورسز مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ 15سے 20لاکھ کما سکیں گے۔

متعلقہ خبریں