Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے ٹریفک کے دبائومیں کمی، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں روزگار کے لئے روزانہ سفر کرنے والوں کے لئے سہولت پیدا ہوگی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں روزگار کے لئے روزانہ سفر کرنے والوں کے لئے سہولت پیدا ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے افتتاح کردہ منصوبوں میں پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کی توسیع اور بحالی کا سنگِ بنیاد، راولپنڈی رنگ روڈ کا سنگِ بنیاد اور اسلام آباد ایکسپریس وے انٹرچینج کا افتتاح سرفہرست ہیں۔

متعلقہ خبریں