بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے حوالے سے فلمساز انیس بزمی نے اہم انکشاف کر دیا۔
فلمساز انیس بزمی کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کو جب ‘سنگھ از کنگ’ کی کہانی سنائی تو انہوں نے 5 منٹ میں ہی فلم کیلئے ہامی بھرلی تھی۔
یاد رہے کہ سنگھ از کنگ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم میں کرینہ کپور، اوم پوری، سونو سود اور دیگر اداکار شامل تھے۔
اس حوالے سے انیس بزمی نے بتایا کہ ان کے ذہن میں صرف ایک ادھورا خیال تھا کہ اس موضوع پر فلم بننی چاہیے۔
تاہم جب انہوں نے اکشے کمار سے رابطہ کیا تو اکشے نے رضامندی ظاہر کر دی۔
ڈائریکٹر بزمی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اکشے کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، انہیں فون کیا، 5 منٹ بات کی اور اسی دوران اکشے آمادہ ہوگئے۔
تاہم اکشے اس فون کے بعد اتنے مصروف رہے کہ ہمیں کبھی موقع ہی نہ ملا کہ ان کو پوری اسکرپٹ سناتے۔
واضح رہے انیس بزمی نے مزید بتایا کہ میں اکشے کو بالکل نئے روپ میں پیش کرنا چاہتا تھا، ابتدائی طور پر تو فلم کا نام بھی کچھ اور تھا بعد میں ‘سنگھ از کنگ’ رکھا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















