بلاول بھٹونےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کردارکشی100فیصدجھوٹ پرمبنی ہے، آج وہ شخص پتانہیں کہاں ہے اورمیں آپ کے درمیان ہوں۔
گھوٹکی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پرہے، ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے،
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کردارکشی100فیصدجھوٹ پرمبنی ہے، ایک بزرگ وزیراعظم نے50لاکھ گھربناکردینےکاوعدہ کیاتھا، آج وہ شخص پتانہیں کہاں ہے اورمیں آپ کے درمیان ہوں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نےچندمہینوں میں یہ کام شروع کیااورکئی گھربن بھی گئےہیں، ہم چند ماہ میں گھربنا کرآپ کے حوالے بھی کردیں گے، سندھ حکومت بجٹ بنارہی تھی تو ہدایت کی پہلے گھر بنا کر دیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کو کہا اسکول اور سڑکیں پھردیکھ لیں گے، ہم یہ منصوبہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہوا، خواتین کو پکے گھروں کا مالک بنائیں گے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ایسے منصوبے لانے ہیں جس سے عوام کوفائدہ ہو، ہم سیلاب کے ساتھ غربت کا بھی مقابلہ کررہےہیں، ہم امیراورغریب میں فرق کم کررہےہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت ختم کرنےکےلیے خواتین کوبلاسودقرضے دیتےہیں، گھوٹکی کی خواتین کو موقع دیں تو ان کی زندگی آسان ہوسکتی ہے، گھربنانےاورمالکانہ حقوق دینےکےپروگرام کادوہفتے پہلےافتتاح کیاتھا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث گرنےوالے گھروں کودوبارہ بنائیں گے، نہ صرف گھربناکردیں گے بلکہ مالکانہ حقوق بھی دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















