Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملائیکہ اروڑا کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بالی وڈ ڈانسر ملائیکہ اروڑا آج شب ممبئی کے ایک سیلون سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے نہایت جارحانہ انداز میں ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔

ملائیکہ اروڑا کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملائکہ ایک چبوترے پر چل رہی ہیں، انہوں نے ہلکی بارش کی وجہ سے چھتری بھی تھام رکھی ہے۔

 

ملائیکہ چبوترے سے اتر کر گاڑی کی طرف جا رہی ہوتی ہے تو اس ہی دوران فوٹوگرافر قریب سے ان کی تصویر لینے کے چکر میں کچھ سامان سے ٹکرا جاتا ہے۔

اس اچانک افتاد سے ملائیکہ ایک دم گھبرا گئیں تاہم بعد ازاں ملائیکہ نے کوئی بھی پوز دیے بغیر گاڑی میں بیٹھنے کو ہی عافیت سمجھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version