Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس میں بہتر صحت کے لیے ان ورزشوں کا اپنائیں

ورزش کی طرح  جسمانی سرگرمیاں ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت دینے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے، روزمرہ کی معمولات کی بہتر ادائیگی اور دماغی کو صحت کو بڑھانے میں مددفراہم کرتی ہیں۔

جسمانی طور متحرک رہنا ذیابیطس کو بہتر انداز میں سنبھالنے میں مددفراہم کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انسولین کی طرف جسم کی حساسیت کو بڑھادیتا ہے، یہ ایک ایسا ہارمون ہے جس سے خلیے چینی کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں۔

اروبک ورزش

باقاعدگی سے اروبک ورزش کرنا جیسے تیز قدموں سے چلنا اور سائیکلنگ کرنا جسم میں ٹرائی گلیسرائیڈاور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس طرح یہ آہستہ آہستہ گلوکوز کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔ ساتھ ہی خون میں چینی کو سطح کو توازن میں رکھ کر امراض قلب سے تحفظ اور اعصاب کو نقصان سے بچاتی ہے۔

چہل قدمی

چہل قدمی کھلی اور تازہ  فضا میں ورزش کرنے کا ایک سب سے آسان طریقہ ہے جسے فوراً ہی کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ یہ تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددفراہم کرتی ہے۔ ہفتے میں تین سے چار دن 30 منٹ تک تیز قدموں سے چلنا آپ کو دہرا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

سائیکلنگ

سائیکلنگ ذیابیطس سے مقابلہ کرنے کا سب آسان طریقہ ہے۔ آپ ہر دن محض 30 منٹ کی سائیکلنگ کر کے اپنی دل کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں، بلڈ شوگر کو توازن میں رکھ سکتے ہیں اور وزن کو آسانی سے کم کر سکتے ہیں بغیر کسی سخت جسمانی ورزش  کے۔

ویٹ لفٹنگ

مزحمتی بینڈز یا فری ویٹ ذیابیطس کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کم کرنے میں بے حد مفید ہیں اور ساتھ ہی یہ ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔اگر آپ اسے اروبک ورزش کے ساتھ ہفتے میں صرف دو دن بھی کرتے ہیں تو آپ اس کے بہت سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

یوگا

یوگا توازن کو بہتر کرنے میں معوان ثابت ہوتا ہے۔ جسم کی حرکت، پوز اور سانس کی مشقیں تناؤ کو کم کرنے اور پٹھوں کو بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس طرح جسم میں چینی کی سطح زیادہ بہتر انداز میں توازن میں رہتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں