Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنیل شیٹی نے فلم ‘ہیرا پھیری 3’ کے پرومو شوٹ کرنے کی تصدیق کر دی

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے فلم ‘ہیرا پھیری 3’ کے پرومو شوٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف فلم کے اڑان بھرنے کا انتظار ہے۔

اداکار سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ مجھے فلم سے بہت امیدیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی اکشے اور پاریش راول کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاریش جی کے ساتھ تو بہت قریبی تعلق ہے۔

اداکار نے مزید نے کہا کہ اکشے کمار کے ساتھ روزانہ ملاقات نہیں ہوتی لیکن ہم بھی بہت قریبی ہیں، وہ اب بھی بالی وڈ کا سب سے فٹ اداکار ہے۔

سنیل شیٹی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ 16 برس گزر گئے، اچھی بات ہے کہ ہم ہیرا پھیری 3 کیلئے پھر سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا سیکوئیل 2006 میں بنایا گیا تھا اور اب فلم کا تیسرا پارٹ ریلیز ہونے والا ہے جس کا فلم بینون کو شدت سے انتعظار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں