Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے چئیرمین نیپرا وسیم مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نئے چئیرمین وسیم مختار نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

نیپرا ممبران نے نئے چئیرمین نیپرا کے بھرپور تجربے کو سراہا جبکہ نیپرا ممبران نے چئیرمین نیپرا کو خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق وسیم مختار کو 4 سال کے لیے چئیرمین نیپرا مقرر کیا گیا ہے۔

نئے چئیرمین اپنے وژن اور بھرپورتجربہ کے ساتھ نیپرا کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا، 4 اگست 2023 کو توصیف ایچ فاروقی کی ریٹائرمنٹ پر عہدہ خالی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں