Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم قانون اور آئین کی بلادستی پر یقین رکھتے ہیں ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نےکہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کی بلادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی میں طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے ایک تبدیلی جو سونامی بن کر ہر چیز تباہ کرکے لے گئی، میں چور ڈاکو کا راگ نہیں آلاپ رہا جو بجلی کا منصوبہ 2018 میں شروع ہوا اگر اس پر 2019 میں بھی کام کیا جاتا تو 76 ارب روپے نقصان نہ ہوتا۔

 محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اگر پچھلی حکومت میں اگر وقت پر کام شروع کئے جاتے تو آج ہمارے ملک کو نقصان کم ہوتا ، میاں نواز شریف نے ہر دور میں کرپشن کم کی اور ترقی کی لیکن ان کیخلاف نفرتیں پھیلائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص آیا جس نے ملک کی ترقی کا راستہ روکا گیا اور نفرتیں پھیلائی یہ کون ہے طلباء انوسٹی گیشن کریں، جہالت کے علمدار وں نے لاہور میں میٹرو بس کو جنگلا بس کہا ،  آج عام لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ ہم قانون اور آئین کی بلادستی پر یقین رکھتے ہیں ، مسجد نبوی میں اونچی آواز میں گالیاں دی گئیں نعرے لگائے گئے ، نفرتیں قوموں کو تبادہ کر دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں