قومی ایئرلاین (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کے ذریعے سفر کرنے والوں کو تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے مؤثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 14 اگست 1947ء کو معرض وجود میں آیا تھا، قوم ہر سال اس دن آزادی کا جشن عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے مناتی ہے۔



















