Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

سپریم کورٹ آف پاکستان ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو اف ججمنٹ ایکٹ پیش کر کے بینچ پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

3 رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 مارچ 2023 کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کردیے تھے جو 30 اپریل بروز کو شیڈول تھے، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فیصلہ آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔

فیصلے کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے 25 مارچ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں