بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقےکیچ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔



















