Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ پانچ برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، قوم نااہل حکمران جماعتوں کے اعمال کا خمیازہ کئی عشروں تک بھگتے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے خاتمہ پر عوام کے کندھوں سے بوجھ ہلکا ہوا ہے، نگران حکومت مقررہ آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عوام سے اپنے نمائندے چننے کا حق چھینا گیا تو مزاحمت کریں گے، عدلیہ الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کریں اور غیر جانبدار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت انتخابات میں جائیں گے۔

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں آزمائی ہوئی پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی سے تعاون کرے، اقلیتوں کے قومی دن پر غیرمسلم کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اقتدارمیں آ کر اقلیتوں کے لیے پاکستانی برادری کا ٹائٹل استعمال کرے گی۔

متعلقہ خبریں