Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت صحت کو بہتربنانے میں مددفراہم کر سکتی ہے، تحقیق

بدلتے موسم کے ساتھ صحت کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے تاکہ موسمی بیماریوں سے بچا جاسکے،اس حوالے سے آپ کو مکمل گائیڈ لائن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنی صحت اور فٹنس کو برقراررکھ سکیں۔

لیکن، جب صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی بات آتی ہے، تو مصنوعی ذہانت آپ کو حیران کر سکتی ہے اور آپ کی بہترین دوست ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین کی جانب اے آئی پر کیا جانے والا  یہ اپنی نوعیت کا پہلا منظم جائزہ اور میٹا تجزیہ ہے جس کے مطابق ہیلتھ کیئرچیٹ بوٹس جسمانی سرگرمیوں، خوراک اور نیند کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہیں، جو آپ کوہر آنے والے موسم کے لیے بہترین تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

نیچر ڈیجیٹل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق میں ہیلتھ کیئرچیٹ بوٹس جسے ایک طرح سے ورچوئل اسسٹنٹس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آپ کے روزمرہ قدموں کی تعداد کو بڑھانے، اپنی خوراک میں اضافی پھل اور سبزیاں شامل کرنے، اور یہاں تک کہ نیند کے میعار اور دورانیے کو بہتربنانے میں مددفراہم کرسکتا ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں جسمانی سرگرمیوں کا نہ ہونا، ضرورت سے زیادہ بیٹھنا، غیرمتوازن غذا اور ناقص نیند صحت کے بڑے عالمی مسائل ہیں اور یہ ڈپریشن، اضطراب اور دائمی بیماریوں کی اہم ترین وجوہات میں سے ہیں جن میں ٹائپ 2 ذیابیطس، مارض قلب، موٹاپا، کینسر اور دیگر امراض سے بڑھتی ہوئی اموات شامل ہیں۔

اس تحقیق کے مرکزی محقق یونی ایس اے کے ڈاکٹر بین سنگھ کا کہنا ہے کہ نتائج صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں انقلاب لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

جب بھی آپ کے ذہن میں چیٹ بوٹس کے بارے میں سوچتے ہیں، تواکثر سادہ ایپلیکیشنز کے بارے میں خیال آتاہے لیکن حالیہ برسوں میں، یہ ٹیکنالوجی اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں بعض اوقات یہ طے کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آیا آپ کسی مشین سے چیٹ کر رہے ہیں، یا ایک حقیقی شخص سے۔ جب کوئی شخص چیٹ بوٹ سے بات کرتا ہے اور اس کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کرتا یہ چیٹ بوٹ چند سیکنڈ میں اس کا حل پیش کرتا ہے اور اس حوالے اس کی حوصلہ افزائی کرتاہے چاہے اس کاتعلق غذا سے ہو یا فٹنس سے۔ یہ آپ کی نیند کو بہتربنانے سے لے کر آپ کو غذا اور امراض کے حوالے سے تفصیل سے معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ صحت کے بارے میں چیٹ بوٹ سے سوال کرنے میں والوں میں 9 برس کے بچے سے لے کر 90 برس کے عمر رسیدہ افراد بھی شامل تھے تاہم جوانوں کی تعداد کافی زیادہ تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ، تحقیق کے نتائج کے مطابق ٹیکسٹ پر مبنی چیٹ بوٹس تقریر یا آواز پر مبنی اے آئی سے زیادہ موثرہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ، مختصروقت میں صحت سے متعلق آگاہی اور مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے ٹیکسٹ پر مبنی مواصلات زیادہ سازگار ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیلتھ کیئرچیٹ بوٹس طرز زندگی سے متعلق صحت کے مسائل کے لیے ایک اختراعی نقطہ نظر پیش کرتے ہیں، چیٹ بوٹس اور انسانی کوچنگ کا ملا ہوا طریقہ سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

چیٹ بوٹس پرسنلائزڈ اور انٹرایکٹو لائف اسٹائل سپورٹ پیش کرتے ہیں، جو کہ دیگر ٹیک پر مبنی طرز زندگی کے ٹولز کے مقابلے میں صارفین کے لیے زیادہ پرکشش اور بامعنی ہو سکتے ہیں۔ جب کہ اس کی سب اچھی بات یہ ہے کہ یہ آپ کے پاس ہر وقت موجود ہیں آپ جب چاہیں ان سے رابطہ کر سکتے ہیں تاہم اس میں کسی قدر احتیاط کی بھی ضرورت ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہاں سے کبھی کبھار کوئی نامناسب مشورہ بھی مل جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں