Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کا کالج کے زمانے میں لکھا گیا خط وائرل

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کا کالج کے زمانے میں لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ خط بالی ووڈ کنگ خان نے کالج کے زمانے میں لکھا تھا۔

شاہ رخ خان نے اپنی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ میں سوانح عمری پر مضمون تحریر کیا ہے۔

مضمون میں کنگ خان نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں باتیں لکھیں۔

شاہ رخ خان کا کالج کے زمانے میں لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رخ خان کے لکھے گئے خط کے ایک اقتباس کے مطابق ’جہاں تک مجھے یاد ہے ، میرا بچپن بہت خوبصورت اور خوش گوار تھا، میں اپنی بڑی بہن کے بعد والدین کی دوسری اولاد تھا جو بڑی بہن کی پیدائش کے 5 برس بعد پیدا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ برس کی عمر میں میری عام بچوں جیسی حرکتیں تھیں، ‘ماناوستھلی اسکول’ کی لڑکیوں کو آنکھ مارنا، (مجھے امید ہے کہ آپ نے پہلے کبھی اس اسکول کا نام نہیں سنا ہوگا) ، اپنی عمر سے 6 سے 7 گنا بڑی عمر کی آنٹیوں کو فلائنگ کسز دینا اور ‘چکے پہ چکا’ گانے کی دُھن پر ڈانس کرنا‘۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس خط کے حوالے سے صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ کامیابی شاہ رخ خان کا مقدر تھی۔

ایک صارف نے لکھا کہ کنگ خان کی ہینڈ رائیٹنگ بہت خوبصورت ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ خط کو پڑھ کر لگ رہا ہے کہ کامیابی شاہ رخ خان کا مقدر تھی اور وہ یہ پہلے ہی جانتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں