بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ود فلم ہارٹ آف اسٹونمیں ‘فلاپ’ ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ عالیہ اپنے مداحوں کو اس فلم کے زریعے متاثر کرنے میں بپری طرح ناکام رہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی وڈ کی پہلی فلم ہارٹ آف اسٹون میں مایوس کیا۔
عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ میں ڈیبیو گیل گیڈوٹ کے ہارٹ آف سٹون سے کیا جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تاہم لوگ اس کی بری طرح مذمت کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عالیہ صرف ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بے چین تھی اور اس لیے اس نے کچھ بھی کردار کرنے پر ہامی بھر دہی۔
اداکارہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہیں کیونکہ عالیہ نے اپنے مداحوں کو بُری طرح متاثر کیا۔
اس فلم کو گریگ روکا اور ایلی سن شروئڈر کے سکرین پلے سے فلمی کہانی کی شکل دی گئی ہے۔
فلم کی کہانی ریچل سٹون نامی ایک خاتون کی ہے جن کا کردار ادکارہ گال گدوت نے ادا کیا ہے۔
یہ خاتون ’دی ہارٹ‘ نامی اہم شے کی حفاظت کے مشن پر جاتی ہیں۔
ریچل کا کام اس چیز کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رکھنا ہے۔
فلم جس میں جیمی ڈورنن نے بھی کام کیا ہے، میں عالیہ بھٹ نے کیا دھاون کا کردار ادا کیا، جو ایک ولن ہے۔
ٹریلر میں عالیہ بھٹ کے کردار کو ’دی ہارٹ‘ کو چوری کرتے اور ریچل کو چیلنج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ چہرے پر مسکراہٹ لیے کہتی ہیں کہ ’اب تم مجھے جواب دو۔‘
فلم روکی اور رانی کی پریم کہانی کی سٹار عالیہ بھٹ کا نئی فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ برا انسان بننے میں بہت زیادہ مقصد اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ میرے لیے میں بری نہیں ہوں۔
واضح رہے ہارٹ آف سٹون جمعہ (11 اگست) کو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی جس نے کچھ خاص فلم بینوں کو متاثر نہیں کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















