Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پوجا بھٹ نے ذاتی زندگی کے کئی مسائل پر بات کر لی

پوجا بھٹ نے پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی کے کئی مسائل پر کھل کر بات کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کا بگ باس او ٹی ٹی 2 اپنے اختتام کے قریب ہے اور اس ٹائٹل کی ایک مضبوط امیدوار اداکارہ و فلمساز پوجا بھٹ بھی ہیں۔

پوجا نے بگ باس فیملی کے ساتھ کسی موضوع پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔

یہ ہی نہیں بلکہ پوجا نے بتایا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے پڑے تھے۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ جب میرے والد بگ باس ہاؤس آئے تو انہوں نے بلاجھجک اعتراف کیا کہ جب میں پیدا ہوئی تو ان کے پاس صرف 1200 روپے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی آپ سب سے یہ کہہ چکی ہوں کہ میں بڑی اسٹار ہوں لیکن ایسا وقت بھی تھا جب میرے اکاؤنٹ میں صرف 4 ہزار روپے پڑے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری مالی تگ و دو کی وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی سے بھی رقم کا مطالبہ نہیں کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version