Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’جیلر‘ نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی

بالی وڈ اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے امریکا میں ریکارڈ بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل اداکار رجنی کانت کی فلم جیلر ریلیز کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

امریکا میں فلم جیلر ابتدائی دو دنوں میں 20 لاکھ ڈالرز کی کمائی کرچکی، اس نے پہلے ہی دن 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر سمیٹے۔

دنیا بھر میں جیلر نے پہلے دن کی ریلیز پر ہی 70 کروڑ کی کمائی کی۔

 جبکہ یہ فلم پہلے ہی دن امریکا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔

واضح رہے فلم کی ریلیز سے قبل ہی اس کے 6 لاکھ 64 ہزار ڈالر کے ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے جبکہ بھارت میں فلم کے 8 کروڑ کے مجموعی ٹکٹس ریلیز سے قبل ہی فروخت ہوچکے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں