Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو سود سے پاک معیشت اور اسلامی نظام چاہیے،سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو سود سے پاک معیشت اور اسلامی نظام چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پون صدی بعد بھی پاکستان حقیقی منزل سے دور ہے، جاگیرداروں، وڈیروں ،سرمایہ داروں نے سازش کے تحت مسلمانوں کی قربانیوں کو رائیگاں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن آزاد نہیں، معیشت آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے، حکمران جماعتیں اپنے مفادات کے لیے عوام کو لڑا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سود سے پاک معیشت اور اسلامی نظام چاہیے، جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامی انقلاب کے لیے ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان قیام پاکستان کے حقیقی پیغام کو گھر گھر عام کریں۔

متعلقہ خبریں