Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تب ترقی کر سکتا ہے جب عوام معاشی طور پر مستحکم ہوں گے، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پاکستان تب ترقی کر سکتا ہے جب عوام معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر قائد کے فلسفے کے مطابق عوام کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا عہد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اس عہد کی تجدید کرتے ہیں ، پاکستان کو قائداعظم کے نظریے کے مطابق ایک جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

سابق صدر پاکستان نے یہ بھی کہا کہ وہ فلاحی ریاست جس کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کی تھی ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین کی صورت میں قائداعظم کا خواب پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد ایک منصفانہ اور مساوات پر مبنی معاشرے کے لیے تھی۔ایسا معاشرہ جہاں انسانیت کی قدر ہو، امن ہو جبکہ خوف اور دہشت سے پاک ہو۔

آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، ہماری غربت اور جہالت کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے۔ پاکستان تب ترقی کر سکتا ہے جب عوام معاشی طور پر مستحکم ہوں گے۔

 سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئین سے وفاداری کا مطلب پارلیمنٹ کی بالادستی کو عوام کی مستند عدالت کے طور پر تسلیم کرنا ہے، ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں