Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ گئی

حالیہ بارش میں راول ڈیم کی پانی کی سطح 1751 فٹ پر پہنچ گئی، روال ڈیم کے سپل وے شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک کھول دبئے جائیں گے۔

سپل ویز 1750فٹ کی سطح تک پہنچنے تک کھلے رہیں گے جبکہ روال ڈیم کے سپل ویز کم از کم 01 فٹ کی سطح پر کھولا جائے گا۔

 روال ڈیم کے سپل ویز بارش کے حالات کے مطابق کھلنے کے اوقات کار پر منحصر ہوں گے۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔۔

دریائے کورنگ کے کنارے پولیس ریزرو اور ایل ای اے بھی تعینات کیے جائیں گے جبکہ دریائے کورنگ میں دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں