تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی درج مقدمے میں اے ٹی سی کے سامنے پیش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔
تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اس مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسدادہشگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے دو ممبران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا اورمقدمے کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی اے ٹی سی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج تین مقدمات میں ضمانت خارج کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
