Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایف بی آر کاونٹر کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایف بی آر کاونٹر کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور درخواستوں پر پراگرس کا پوچھا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایف بی آر کاونٹر کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے بات کروں گ، اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں کو 10 روز میں نمٹایا جائے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہریوں کو این او سی ہر صورت ان کی رہائش گاہ پر ڈلیور کیا جائے، ون ونڈو سیل میں 2 شفٹ میں رات 9 بجے تک کام ہو رہا ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے ون ونڈو سیل کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے ون ونڈو سیل میں سہولتیں بڑھانے اور درخواستوں پر فوری کارروائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں