گریوں سے تیار مکھن جسے نٹ اسپریڈز کہاجاتا ہے، جیسے مونگ پھلی کا مکھن اور بادام کا مکھن، ممکنہ طور پریہ صحت بخش ہوتے ہیں اگر انہیں اعتدال میں رہتے ہوئے استعمال کیا جائے۔
بہت سے لوگ نیوٹیلا کو ناشتے میں بطور مکھن کے استعمال کرتے ہیں یہ لوگ اسے ڈبل روٹی یا پین کیک پرلگا شوق سے کھاتے ہیں۔
نیوٹیلا میں کیلوریز، چینی اور چکنائی زیادہ ہوتی ہے، یہ سب اگر زیادہ مقدار میں کھائی جائیں تو وقت کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس میں کچھ ملتی جلتی مصنوعات کے مقابلے زیادہ قدرتی اجزاء ہوتے ہیں، جو صارفین کے لیے اسے پرکشش بناتے ہیں۔
نیوٹیلا کیا ہے؟
نیوٹیلا ہیزل نٹ چاکلیٹ اسپریڈ ہے یعنی ہیزل نٹ کے مکھن میں کوکو کو شامل کیا گیا ہے جسے مختلف میٹھے پکوان اور ناشتے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ لذیذ مرکب اکثر ٹوسٹ، پین کیکس اور وافلز کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
نیوٹیلا کوکو کے ساتھ ہیزل نٹ کے مکھن کو ملاکر تیا ر کیاجاتا ہے۔ نیوٹیلا کا ذائقہ بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے کیونکہ اس کا بنیادی جز چینی ہے۔ اسے قدرے نرم اور کریمی ساخت دینے کے لیے اس میں پام آئل بھی ملایاجاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں بہت سارے دوسرے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر، نیوٹیلا کے دو چمچوں میں 21 گرام چینی، 12 گرام چربی اور 200 کیلوریز ہوتی ہیں۔
اسی لیے ماہرین اسے اعتدال میں رہتے ہوئے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس کا زیادہ مقدار میں یا لمبے عرصے تک استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















