Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 91 ہزار 101 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1903 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں