کنگ عبدالعزیز آئندہ ماہ 48 ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی تازہ فیچر فلم ‘ہجان’ کا ورلڈ پریمیئر ڈیبیو کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقبل قریب میں آنے والی یہ فلم ایک سعودی یتیم لڑکے ماطر کی کہانی ہے جو اپنی پیاری اونٹنی ہفیرہ کے ساتھ مملکت کے وسیع ریگستان میں ایک کٹھن سفر کا آغاز کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال کو ‘اونٹوں کا بین الاقوامی سال’ قرار دیا گیا ہے۔
اس فلم کی تین اہم شخصیات ہدایت کار ابوبکر شوقی، پروڈیوسر محمد حفزی اور اثرا فلم پروڈکشن کے پروڈیوسر ماجد سمان نے اگلے ماہ بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے سے قبل عرب نیوز سے خصوصی طور پر بات چیت کی ہے۔
ماجد سمان نے بتایا کہ فلم ہجان کا آغاز دسمبر 2020 میں ہوا جب مجھے اثرا کے ڈائریکٹر عبداللہ الرشید کی طرف سے ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ ہمیں اونٹوں کے بارے میں عالمی معیار کی فلم کی ضرورت ہے جس پر میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سنجیدہ ہیں؟ انہوں نے کہا ‘ہاں’۔
اس منصوبے کے بارے میں ہدایت کار ابوبکر شوقی سے بات کی تو انہوں نے کہا یہ دلچسپ تجویز ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اونٹوں کی دوڑ کے بارے میں بہت کم فلمیں بنی ہیں۔
واضح رہے کہ ‘ہجان’ کا مطلب اونٹ سوار یا اونٹ جوکی ہے اور یہ فلم 2024 میں وسیع تر ریلیز کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















