Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے کان مہترزئی کے عمائدین کے وفد کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ان کے آبائی علاقے کان مہترزئی کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو روایتی پگڑی پہنائی۔

ملاقات میں وفد نے نگران وزیراعظم سے علاقے کیلئے گرڈ سٹیشن کی درخواست کی۔

نگران وزیراعظم نے وفد کو علاقے کیلئے گرڈ سٹیشن اور بلوچستان کے تمام دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں