Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کردی۔

عدالتِ عظمٰی میں درخواست غیرمؤثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نیب رضوان ستی  کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں فواد حسن فواد ٹرائل کورٹ سے بری ہو چکے ہیں، ملزم کے بری ہونے سے ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی۔

نیب نے فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بنایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version