Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے مداحوں کو خوشخبری سُنادی

ماہرہ خان ایک خوبصورت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں۔ انہوں نے لاتعداد سپر ہٹ پروجیکٹس کیے ہیں جن میں ہمسفر، بول، صدقے تمہارے، بن روئے اور سپر اسٹار شامل ہیں۔

ان کا حالیہ ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے کو ناظرین کی جانب سے کافی سراہا گیا۔ ماہرہ خان نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں وہ ایک فیشن پورٹل، کلوتھ برانڈ اور ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہی ہے۔ جبکہ وہ ان کے سب کے ساتھ ایک بہت ہی پیارے سے بیٹے کی ماں بھی ہیں۔

 ماہرہ خان سنگل پیرنٹ بونے کے ناطے اپنے پیارے بیٹے ازلان کی ذمہ داریاں بھی بہت ہی بہتر انداز سے نبھارہی ہیں۔ ماہرہ خان ایک مضبوط کردارکی مالک ہیں وہ تنہا اپنے بچے کے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تاہم ان کے مداح جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں چاہتے ہیں کہ وہ دوسری شادی کر لیں۔ ویسے، ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبرہے کیونکہ ان کی شادی کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان رواں برس ستمبر 2023 میں اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں وہ اپنے درینہ دوست جن سے ان کی ایک طویل عرصے سے رفاقت ہے اور دونوں بہت سی تقاریب میں ایک ساتھ نظر آتے رہیں شادی کرنے جارہی ہیں۔

ماہرہ خان کے مداح پہلے ہی ان کی شادی کی خبر کا انتظار کر رہے تھے اوریہ خبر ان کی خوشی میں کئی گنا اضافہ کر دے گی۔

ماہرہ خان اگلے ماہ اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں کی ایک نجی محفل میں شادی کررہی ہیں۔ شادی کی تقریب کا اہتمام پنجاب کے ایک ہل سٹیشن پر کیا جائے گا۔ یہ خبر انسٹاگرام پیج میگا لائف اسٹائل ڈاٹ ٹی وی نے شیئر کی۔

 

ماہرہ خان اور ان کے ہونے والے شوہرسلیم کریم کی مختلف محفلوں سے چند دلکش تصاویر یہاں پر پیش کی جارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں