Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم کونسی؟

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اداکار کی اب تک کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقفلم ’جوان‘ کا بجٹ 300 کروڑ روپے ہے تاہم یہ فلم  7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

رواں برس کا آغاز کنگ خان نے فلم ‘پٹھان’ سے کیا جو سپر ہٹ رہی، اس فلم پر 250 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔

اب اسی سال کنگ خان اپنے مداحوں کو ایک اور فلم ‘جوان’ کا تحفہ دینے والے ہیں۔

یاد رہے کہ جوان کا ایک گانا ‘زندہ بندا’ ریلیز ہوچکا ہے جس میں چنئی، حیدرآباد، مدھورا، ممبئی اور دیگر شہروں سے ایک ہزار خواتین رقاصاؤں نے پرفارم کیا تھا۔

فلم جوان کے سرف اس ایک گیت ‘زندہ بندا’ کا بجٹ 15 کروڑ روپے سے زائد تھا۔

واضح رہے کہ فلم جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں