Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نصرت باروچا کا فلم ‘ڈریم گرل 2’ میں کاسٹ نے ہونے پر مایوس

بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ نصرت باروچا نے ‘ڈریم گرل 2’ میں کاسٹ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم ‘ڈریم گرل 2’ میں ایوشمان کھرانا کے ساتھ اننیا پانڈے مرکزی کردار نبھائیں گی۔

یاد رہے کہ فلم کے پہلے پارٹ میں ایوشمان کے مدمقابل نصرت باروچا نے اداکاری کی تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نصرت نے کہا کہ میں ‘ڈریم گرل 1’ کا حصہ تھی اور مجھے اس کی پوری ٹیم پسند تھی، میں ان کے ساتھ کام کو یاد کرتی ہوں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ نا جانے کیوں مجھے پارٹ 2 میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر سب کو فیصلے اور انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے، اسی طرح مجھے بھی مایوسی کا برملا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں