Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور ہدایتکار نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے عامر خان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایتکار ایس ایس راجامولی نے اپنا تبصرہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا دیکھنے کے بعد کیا۔

یاد رہے  بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اگست 2022 میں ریلیز ہوئی جو اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے باوجود اچھا بزنس نہ کرسکی۔

تاہم فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد اداکار عامر خان نے فلموں سے عارضی طور پر بریک لے لیا۔

فلم سے متعلق عامر خان کے کزن ڈائریکٹر منصور خان نے باہوبلی جیسی بڑی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی کی جنہوں نے اداکار عامر خان سے متعلق رائے کے بارے میں بتایا کہ ایس ایس راجامولی نے عامر خان کو کہا تھا کہ لال سنگھ چڈھا میں انہوں نے اوور ایکٹنگ کی۔

ہدایت کار ایس ایس راجامولی کا کہنا تھا کہ عامر کا حس مزاح بہت اچھا ہے۔

اس حوالے سے ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے بتایا کہ اداکار عامر خان نے مجھے کہا تھا کہ ’جب تم مجھے کہتے ہوئے کہ اداکاری اوور دا ٹاپ تھی تو میں کہتا ہوں ٹھیک ہے۔

واضح رہے اداکار عامر خان نے  ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے بارے میں کہا کہ آپ ایک پیچیدہ آدمی ہو، لیکن اگر ایس ایس راجامولی جیسا شخص کہے کہ اوور ایکٹنگ لگ رہی ہے تو پھر میں نے ایسا کیا ہی ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version