Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرینہ کپور کی سیف علی خان کو 53ویں سالگرہ کی مبارکباد

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹری شئیر کی ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی تصویر میں کچھ غباروں کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں سے ایک غبارے پر سالگرہ مبارک ہو سیف لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز بھی اداکار سیف نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان اور بچوں تیمور اور جیہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی جس کی تصویر ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

اس کے علاوہ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بدھ 16 اگست کو بھی انسٹاگرام پر سیف کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ ایک شاندار تصویر پوسٹ کی۔

تصویر میں دونوں کو سوئمنگ پول کے کنارے بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے پاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ کرینہ کپور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر سیف علی خان کی طبیعت کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات اور پیار کا اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں