عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلی نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوا اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے اکثریتی فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق ضروری تھا۔
عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کرونگا، امید کرتا ہوں علی مردان ڈومکی صوبے اور عوام کے لئے بہتر ثابت ہونگے۔
علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان مقرر
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلیے علی مردان ڈومکی کی منظوری دے دی گئی اور ہے اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس بلوچستان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ گورنر بلوچستان نے پارلیمانی کمیٹی کی تجویز پر علی مردان ڈومکی کے بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد نگراں وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی اور گورنر بلوچستان ملک ولی خان کاکڑ ان سے حلف لیں گے۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، علی مردان خان ڈومکی سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیں گے۔



















