Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برٹش کونسل کا طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے دوبارہ امتحانات کا فیصلہ

برٹش کونسل کی جانب سے طلباء اور والدین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی، اسکول کیسز کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کوجمع کرائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023 کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے۔

انفرادی کیسز کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی، اسکول کیسز کی دوبارہ تشخیص  کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائیں گے اور اسکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80فیصد برداشت کریں گے جبکہ 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

واضح رہے کہ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں  پوری فیس کی واپسی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں