کم سن فاطمہ کی قبرکشائی کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم کا جوڈیشل میجسٹریٹ کی موجودگی میں معائنہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروزکم سن ملازمہ فاطمہ کی نعش کھدائی کے بعد باہرنکال لی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے جوڈیشل میجسٹریٹ کی موجودگی معائنہ شروع کردیا۔
فاطمہ کی باڈی نارمل حالت میں ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم کا معائنہ جاری ہے۔
اس موقع پرفاطمہ کے والد آنسو نہ روک سکے اوربیٹی کی لاش دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔ فاطمہ کے والد کو موقع پر موجود لوگوں نے دلاسہ دیا اور میڈیا کو قبر سے دور کردیا گیا۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کے دو اراکین بھی قبرکشائی میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم کے اراکین تمام معاملات سے وزیراعلیٰ کو فوری آگاہی دینگے۔
ذرائع محکمہ صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ٹیم میں کراچی اور سکھر سے فرانزک ڈاکٹر شامل ہیں۔
ڈاکٹر عقیل قریشی، ڈاکٹر امان اللہ بھنگواڑ، ڈاکٹر ثمیہ سید، پروفیسر ڈاکٹر ذکیہ الدین احمد، ڈاکٹر گلزارعلی، ڈاکٹر وقار، ڈاکٹرجاوید میمن، ڈاکٹر سلطان احمد، ڈاکٹر یاسمین جوکھیو بھی میڈیکل ٹیم کا حصہ ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















