Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سشمیتا سین کا 1990 کی دہائی کے دنوں پر کُھل کر اظہارِ خیال

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے90 کی دہائی کے دنوں پر کھل کر بات کر لی۔

اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ ن90 کی دہائی دنوں کا موازنہ آج کے دور سے کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ باتوں پر واویلا مچانے والے لوگ موجود ہیں لیکن حالات اب اتنے برے نہیں جتنے 90 کی دہائی میں تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں انہیں اسی بنیاد پر دوسروں کیلئے غلط مثال قائم کرنے والا قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایمانداری سے بات کرتی ہیں، اس سے قطع نظر کہ ان کی بات کسی کو اچھی لگے یا بری۔

سشمیتا نے بتایا کہ اُس زمانے میں ہمارا معاشرہ بہت بند تھا، تو اگر آپ دیانتداری سے اپنا اظہار خیال کریں اسے برا سمجھا جاتا تھا۔

تاہم اب میں نے صاف سیدھی باتوں کو اچھے انداز میں بیان کرنے کا ہنر سیکھ لیا، پہلے مجھ میں یہ وصف نہیں تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں