Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جڑانوالہ پر20رکنی کمیٹی بنادی ہےجوتمام معاملات دیکھےگی، علامہ طاہر اشرفی

علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ اگرجوزف آباد کے واقعہ کے مجرموں گو سزا مل جاتی تو ایسے واقعات رک جاتے۔ 

علامہ طاہراشرفی نے جڑانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی وحشت آج تک نہیں دیکھی، ہم سب ایک جیسے پاکستانی ہیں، مسجد جلے تو مسلمان، مندر جلے تو ہندو اور چرچ جلے تو عیسائیوں کو دکھ ہوتا ہے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ آرمی چیف صاحب نے کہہ دیا اب مزید نہیں ہوگا بہت کچھ ہوگیا ہے۔ قاضی فائزعیسیٰ کے شکرگزار ہیں جو یہاں پہنچے۔ مسلمان اور عیسائی قیادت آپکے سامنے بیٹھے ہیں۔ یہ عیسائیوں نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان اورعیسائی کمیونٹی کی 20 رکنی کمیٹی بنا رہے ہیں، جائزہ لیں گے کہ ہر دو تین ماہ بعد ایسا واقعہ کیوں رونما ہوتا ہے۔ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے تمام چیزوں کی بحالی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ مسلمان تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ مسیحی بھائیوں کی مدد کریں یہاں پہنچیں، یہ مسیحیوں پر نہیں ہم پاکستانیوں پرحملہ ہوا ہے۔ بیس رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو تمام معاملات دیکھےگی۔ اگر جوزف آباد کے واقعہ کے مجرموں گو سزا مل جاتی تو ایسے واقعات رک جاتے۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نگران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی کے احکامات دیئے۔ ہمیں دنیا کو پیغام دینا چاہئے کہ ہم سب ایک ہیں۔ امید ہے ایسے واقعات کے مستقل سدباب کے لئے قانون سازی ہوگی۔ ہم نے آج متاثرہ مسیحی بیٹیوں کے سروں پر چادریں دی ہیں۔ مذہب کے نام پر جعلی مقدمات کا خاتمہ کریں گے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ تمام الہامی کتب پر ایمان رکھنے والا ہی مسلمان ہے۔ کوئی مسلمان الہامی کتب کی توہین کا تصور نہیں کرسکتا۔ کسی فرد یا جتھے کو امن سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں