Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی دیول پر تنقید کرنے پر اداکارہ کنگنا نے ان کے حق میں آواز بلند کر لی

بالی وڈ کے اسٹار اداکار سنی دیول کے مداح پر چیخنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار سنی دیول کے اس عمل پر صارفین کی جانب سے اداکار پر تنقید کی جا رہی ہے۔

تاہم اداکارہ سنی دیول پر تنقید کرنے پر اداکارہ کنگنا نے ان کے حق میں آواز بلند کر لی ہے۔

اداکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر اداکارہ کنگنا رناوت نے سنی دیول کے مداح پر چیخنے کی وائرل ویڈیو کا دفاع کیا۔

اداکارہ نے فنکاروں کے ساتھ مداحوں کے سیلفی کلچر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس موقع پر لوگ بہت ہی قریب آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک یا دو واقعات کی بنیاد پر کسی کے رویے یا کردار پر بات کرنا درست نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح سنی دیول کے ساتھ سیلفی بنوانے کےلیے اُن کے آگے آگیا، جس پر اداکار نے چیختے ہوئے پنجابی انداز میں کہا کہ ’او لے نہ فوٹو‘۔

بالی ووڈ کوئین نےمزید کہا کہ ایک واقعہ کسی کی نیت یا رویے کو واضح نہیں کرسکتا، سیلفی کلچر بہت ہی بھیانک روپ اختیار کرگیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version