بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے اور پونم ڈھلون کی بیٹی کی پہلی فلم ’ڈونو‘ جلد فلم بینوں کے لیے ریلیز ہونے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ڈونو ایک شہری کہانی ہے جو رومانس پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ ڈونو کا ٹائٹل ٹریک سلمان خان اور بھاگیہ شری نے لانچ کیا تھا۔
راجویر دیول اور پالوما کی پہلی فلم “ڈونو” کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا کے بیٹے اونیش برجاتیا ہیں۔
کاسٹ اور تخلیق کاروں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ فلم “ڈونو” 5 اکتوبر 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
گزشتہ ماہ اداکار سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے ابتدائی پوسٹر کی نقاب کشائی کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















