بھارتی اداکارہ کپل شرما شو کی جج ہے لیکن کوئی یہ نہیں جانتا ہے کہ وہ ایک قسط کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ارچنا پورن نے کپل شرما کے ساتھ 7 سال قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تاہم اس شو کو اب تک 4 سیزن آن ایئر ہو چکے ہیں۔
، اداکارہ نے اس شو کو 2019ء میں دوبارہ جوائن کیا تھا، اُن سے پہلے یہ کام سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کررہے تھے۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ ارچنا پورن سنگھ ایک قسط کا 10 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں، انہوں نے گزشتہ سیزن کا معاوضہ 8 کروڑ روپے لیا تھا۔
واضح رہے اداکارہ نے فلم دنیا میں کئی بڑی فلموں جیسے جلوہ، اگنی پت، سوداگر اور راجا ہندوستانی میں شاندار اداکاری کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















