وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق مالی سال2023میں صوبوں کےسرپلس بجٹ میں196ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران صوبوں کاسرپلس بجٹ155ارب روپے رہا، مالی سال2022 میں صوبوں نے351ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا تھا۔
دستاویزمیں کہا گیا کہ مالی سال2023 میں پنجاب نے90ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ مالی سال2022 میں پنجاب کاسرپلس بجٹ351ارب54 کروڑ روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال2023 میں سندھ نے50 ارب 40 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا، مالی سال2022 میں سندھ کاسرپلس بجٹ 48ارب 79کروڑ روپے تھا۔
وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز میں بتایا گیا کہ مالی سال2023 میں خیبر پختون خواہ کا سرپلس بجٹ 16ارب 65کروڑ روپے رہا، مالی سال2022 میں خیبر پختون خواہ کا بجٹ49 ارب روپے خسارے میں تھا۔
دستاویز کے مطابق مالی سال2023 میں بلوچستان کے بجٹ میں2ارب52کروڑ روپے خسارہ رہا، مالی سال2022 میں بلوچستان کا بجٹ 16کروڑ روپے خسارے میں تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















