Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقلیتوں کےحقوق پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ تحفظ کرنامسلمانوں کابنیادی فرض ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایک دوسرے کے احساس ہی سے معاشرہ قائم رہتا ہے۔

مسیحی برادری سے اظہارِ یک جہتی کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعات پر بہت افسوس ہوا۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کا کسی مذہب یا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ انسانی رویہ شیطان کی طرح مختلف روپ دھار لیتا ہے۔ جڑانوالہ سانحہ معاشرے میں موجود مرض انتہاپسندی کی نشاندہی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کی ذمے داری ہم سب کی ہے۔ عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ سانحہ نفرت پر مبنی مرض کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہماری حکومت کو حلف لیے دو دن ہوئے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اقلیتوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایک دوسرے کے احساس ہی سے معاشرہ قائم رہتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے خطاب میں کہا کہ ملٹری لیڈرشپ نے یقین دلایا کہ اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔  اقلیتوں کا تحفظ کرنا تمام مسلمانوں کا بنیادی فرض ہے، جو اس فرض کو پورا نہیں کرتے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی گروہ حملہ آورہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی۔ ریاست اور ریاست کے قوانین مظلوم کے ساتھ ہیں ہر شہری کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ دشمن کوئی اور ہے اور اس کے مقاصد کوئی اور ہیں، دشمن کے مقاصد کو بہ خوبی سمجھتے ہیں۔ اس قسم کے فاشسٹ ایجنڈے کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں