Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری شہید جبکہ 3 خواتین زخمی

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شہری شہید جبکہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کے 60 سالہ باسی غیاث  شہید ہوئے جبکہ بلا اشتعال فائرنگ سے گھاس کاٹنے میں مصروف 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکوں کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے، پاکستان کے عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں