صدر مملکت کے پرنسپل سیکریٹری وقار احمد نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے پرنسپل سیکریٹری وقار احمد نے صدر عارف علوی کو لکھے گئے وضاحتی خط میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور انکشاف کیا کہ دونوں بل آج تک سیکرٹری آفس کو موصول ہی نہیں ہوئے۔
صدر کے پرنسپل سیکریٹری وقار احمد کا صدر مملکت کے نام خط
وقار احمد نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/BVFXEMk103#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/aosGuyW3Cg— BOL Network (@BOLNETWORK) August 21, 2023
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور عوام کو جاری کئے گئے بیان سے تاژر ملا کہ پرنسپل سیکریٹری بلوں کے حوالے سے بے ضابطگی کے ذمہ دار ہیں، صدر مملکت سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے سے انکوائری کرائے اور ذمہ دار کا تعین ہوسکے۔
وقار احماد کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ آپ دونوں بلوں سے متعلق حقائق سے آگاہ ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی تاخیر یا صدر کے احکامات کو نظر انداز کرنے میں میرا کوئی کردار نہیں اور میں اس پر حلفیا بیان دینے کو تیار ہوں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ سے درخواست ہے کہ میری خدمات اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کرنے کے احکامات واپس لئے جائیں، صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔
صدر مملکت کے پرنسپل سیکریٹری وقار احمد نے صدر مملکت کو وضاحتی خط میں مزید لکھا کہ حقائق منظر عام پر لانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھا، صدر نے دونوں بلوں کی نا توثیق کی نا بلز کو واپس بھجوانے کا تحریری حکم دیا جبکہ دونوں بل آج تک سیکرٹری آفس کو موصول ہی نہیں ہوئے۔
پرنسپل سیکریٹری عہدے سے فارغ
صدر عارف علوی کے سیکریٹری وقار احمد کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ وقار احمد کو ہٹانے کا اعلان ایوان صدر کی جانب سے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کیا گیا۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بتایا کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا تھا کہ میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس آچکے ہیں، تاہم مجھے آج پتہ چلا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کی خلاف ورزی کی، اللہ سب جانتا ہے اور وہ معاف کر دے گا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اثر انداز ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔



















