Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی آئی اے شاہدرہ پولیس کی بڑی کارروائی 4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور میں سی آئی اے شاہدرہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزمان کا سرغنہ اویس،ساغر، اسنان اور ساتھی عدنان شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،4عدد موٹر سائیکل، موباںٔل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔

مجاہد حسین سرا ڈی ایس پی شاہدرہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گن پوائنٹ پر راہزنی و ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ، دوران تفتیش ملزمان کا 28 وارداتوں کا اعتراف مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے شاہدرہ کے مطابق ملزمان کو انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے  سی آئی اے شاہدرہ ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں