Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹار کڈز بالی وڈ میں ڈیبیو سے پہلے ہی کئی پراجیکٹس میں مصروف

سوہانا خان سے جنید خان تک، اسٹار بچے ڈیبیو سے پہلے ہی متعدد پروجیکٹس میں مصروف ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آنے والے دو سالوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا جن میں اسٹار کڈز شامل ہوگے۔

جنید خان سے لے کر سہانا خان اور خوشی کپور تک سبھی انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں۔

Suhana Khan

تاہم ان میں سے بہت سے لوگوں کے پاس پہلے سے ہی ایک سے زیادہ پروجیکٹ موجود ہیں۔

Agastya Nanda in Ikkis

Agastya Nanda

آگستیہ نندا 

آگستیہ نندا دی آرچیز سے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ سہانا خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان دی آرچیز سے ڈیبیو کر رہی ہیں یہ فلم زویا اختر کی ہے۔

 دوسری جناب یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سوجوئے گھوش شاہ رخ خان اور سوہانا خان کے لیے ایک ایکشن فلم بنائیں گے جس کے پروڈیوسر ریڈ چلیز ہیں۔

تاہم یہ سہانا خان کی دوسری فلم ہوگی۔

Suhana Khan, Shah Rukh Khan

جنید خان

 اس کے علاوہ جنید خان یہ فلم 1862 کے مہاراجہ لبل کیس کے بارے میں ہے اسے یش راج فلمز نے بنایا ہے۔

Junaid Khan

 تاہم جنید خان کو اس فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

 جنید خان، خوشی کپور

Junaid Khan, Khushi Kapoor

 یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آنے والے وقت میں جنید خان اور خوشی کپور لو ٹوڈے کا ریمیک کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فلم تامل میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

 تاہم اداکارہ خوشی کپور دی آرچیز سے ڈیبیو کر رہی ہیں۔

جنید خان، عامر خان

Junaid Khan, Aamir Khan

بالی وڈ اداکارعامر خان کے بیٹے جنید کے لیے ایک مافوق الفطرت محبت کی کہانی بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

تاہم اس حوالے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس کی شوٹنگ جاپان میں کی جائے گی۔

فلم میں بظاہر وہ ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے سنیل پانڈے ہدایت کار ہوں گے۔

شانایا کپور

Shanaya Kapoor

 شنایا کپور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3 کے ساتھ اپنا آغاز کریں گی۔

 خبر یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ ڈزنی پر نشر ہوگا۔

ابراہیم علی خان

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے فلم دھرما پروڈکشن کی ہے جس کے ہدایت کار کیوز ایرانی ہیں۔

Ibrahim Ali Khan

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں